بھارتی اداکار رشی کپور میرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے، میرا

پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ رشی کپورمیرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے۔ پاکستانی اداکارہ میرا جو  انگریزی اورمنفرد بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اب انکا کہنا ہے کہ 2005 میں فلم ’نظر‘ کی شوٹنگ کے دوران ممبئی میں ان کی ملاقات رشی کپورکے ساتھ ہوئی تھی، وہ بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ  بہترین انسان بھی تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ ایک باردبئی میں ملاقات کے دوران رشی کپورکے ساتھ بات چیت ہوئی تھی اوراسی دوران انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا اورمیں بھی  ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے ملاقات میں میری تعریف بھی کی تھی اور میری  ہمت بھی باندھی تھی ،انہوں نے مجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیئے۔اداکارہ میرا نے کہا کہ ان کی موت کی خبرسن کربہت زیادہ تکلیف ہوئی کیونکہ رشی کپورصدی کے ایک بڑے اداکارتھے۔ میرا نے مزید کہا کہ ان کے بات کرنے کے اندازسمیت وہ بہت ہمدرد بھی تھے۔