نوارٹس پاکستان کی جانب سے ہلال احمر سوسائٹی کو چار کروڑ روپے کا عطیہ کا چیک پیش کردیا گیا

نوارٹس پاکستان کی جانب سے ہلال احمر سوسائٹی کو چار کروڑ روپے کا عطیہ کا چیک پیش کردیا گیا۔نواز پاکستان کی جانب سے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو دیا جانے والا چار کروڑ کا دیا انتہائی اہمیت کا حامل ہے

یہ بات ہلال احمر سوسائٹی پاکستان سندھ کی چیئرپرسن شہناز ایس حامد نے کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے میں انتہائی مدد دے گی اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں ڈاکٹر جنید علی شاہ ڈاکٹر فرحان ایسا اور اراکین مینیجنگ کمیٹی اور سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم معین خان اور مشہور اداکار عدنان صدیقی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ہلال احمر سوسائٹی سندھ جلد ہی کرونا کے مشتبہ افراد کے لیے موبائل ٹیسٹنگ کی سہولت شروع کرے گی جس کے لیے انڈس اسپتال تکنیکی مدد فراہم کرے گا چیئرپرسن ہلال احمر پاکستان سندھ نے اپیل کی کہ مخیر افراد اس طرح کی کوششوں میں بھرپور تعاون کریں اس موقع پر نو الٹس پاکستان کے سی ایف او زید چوہدری نے کہا کہ نوارٹس پاکستان کرونا کے خلاف جنگ میں اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے قبل ازیں امدادی رقم کا چیک نوٹس پاکستان کی جانب سے سی ایف او زید چوہدری اور ایڈ پروجیکٹس عائشہ مشتاق نے حوالے کیا ۔

رپورٹ وحید جنگ جیوے پاکستان ڈاٹ کام