منصور بلوچ: لاجواب اداکاری، شان دار شخصیت

پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور میں جہاں کئی فن کار اپنی لاجواب اداکاری کے علاوہ اپنے منفرد لب و لہجے اور آواز و انداز کی وجہ سے پہچانے گئے ان میں منصور بلوچ کا نام بھی شامل ہے۔

ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے منصور بلوچ تین مئی 1994 کو لاہور میں وفات پا گئے تھے۔ آج ٹیلی وژن اور فلم کے اس باکمال فن کار منصور بلوچ کی برسی ہے۔

منصور بلوچ 1942 میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق نواب شاہ سے تھا۔ اسی ضلع نواب شاہ کے ایک گاؤں بچھری میں انھیں‌ سپردِ خاک گیا گیا۔

منصور بلوچ نے متعدد سندھی فلموں اور ڈراموں میں‌ کام کیا۔ ان کے فنی سفر کا آغاز ہی سندھی زبان میں بننے والی فلم سے ہوا تھا، بعد میں پاکستان ٹیلی وژن پر ڈراموں‌ میں‌ اداکاری کے جوہر دکھانے ملا اور انھوں نے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔

منصور بلوچ نے ٹیلی وژن کے مشہور ترین ڈراما سیریل دیواریں اور جنگل میں کردار نبھا کر خوب شہرت حاصل کی۔ ڈراما سریل دیواریں میں‌ ان کی جان دار اداکاری اور شان دار پرفارمنس یادگار ٹھہری اور پی ٹی وی ایوارڈ سے نوازے گئے