بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کراچی: چیئرمین پی پی پی سے بلاول ہاؤس میں ہونے والی پی ایم اے وفد کی ملاقات میں وزیراعلی سندھ اور وزیرصحت سندھ بھی موجود

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے ملاقات کی

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی ایم اے کے مرکزی عہدیدار ڈاکٹر قاضی واثق اور کراچی چیپٹر کے صدر ڈاکٹر شریف ہاشمانی کی بھی ملاقات

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فرنٹ لائن پر اپنا مؤثر کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز کی جدوجہد کو سلام

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والے پیرا میڈیکل اور لوئر میڈیکل اسٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈاکٹروں کے مسائل اور خدمات سے آگاہ کیا

کراچی: ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے افراد ہمارے حقیقی ہیرو ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: کرونا وائرس سے زندگیاں بچانے والے طبی عملے کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی یہ سمجھتی ہے کہ کرونا وائرس کی وباء میں سب سے اہم رائے ڈاکٹرز کی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: حکومتوں اور مختلف شعبوں کے ذمہ دار افراد کو چاہئیے کہ وہ ان حالات میں ڈاکٹرز کی رائے کو سامنے رکھ کر اپنی پالیسیوں کو تشکیل دیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری