سندھ میں مزید 35 فیکٹریوں کو کام کی اجازت مل گئی

محکمۂ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے مزید 35 فیکٹریوں کو کام کی اجازت دے دی۔

لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 288 فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت دی جا چکی ہےمحکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق سائٹ انڈسٹریل زون کی 35 فیکٹریوں کو کام کی اجازت دے دی گئی ہے، ان میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹ فیکٹریز کے علاوہ شوگر ملز بھی شامل ہیں۔

7 صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان نے برآمدی یونٹس کھولنے کی اجازت مانگی تھی،فیکٹریز کو برآمدی آرڈرز پورے کرنے کے لیے یونٹ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے

Courtesy JANG Urdu