ادارے یونیسکو کے تحت ہر سال دنیا بھر میں آج 3 مئی کو منایا جاتا ہے

ذرائع ابلاغ’ “عالمی یوم آزادی صحافت” ادارے یونیسکو کے تحت ہر سال دنیا بھر میں آج 3 مئی کو منایا جاتا ہے۔ – عالمی یوم آزادیِ صحافت : کسی دباؤ کے بغیر آزاد اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچانا تفصیلات طارق اقبال سے دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے زیر اہتمام یوم آزادی صحافت منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد کسی دباؤ کے بغیر آزاد اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچانا ہے ۔ عالمی یوم آزادیِ صحافت کا دن منانے کا آغاز1991سے نمیبیا سے شروع ہوا پھر 1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے3 مئی کو ہر سال اس دن کو منانے کا اعلان کیا ۔اس دن اہل صحافت اس بات کی تجدید کرتے ہیں کہ کسی بھی دباو ، لالچ پر تشدد عناصر یا ریاستی دباؤ کے بغیر آزاد ، صحیح اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچانے کے بنیادی حق کے لیے لڑتے رہیں گے جبکہ صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں ۔ صحافت عربی زبان کے لفظ ’’صحف‘‘ سے ماخوذ ہے جس کا مفہوم صفحہ یا رسالہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی میں جرنلزم، جرنل سے ماخوذ ہے یعنی روزانہ کا حساب یا روزنامچہ۔ صحافت کسی بھی معاملے کے بارے میں تحقیق یا پھر سامعین تک پہنچانے کے عمل کا نام ہے بشرطیکہ اس سارے کام میں نہایت ایمانداری اور مخلص انداز میں کیا جائے