سندھ فوڈ اتھارٹی کو مالی بحران کا سامنا ۔کمزور ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی

سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین نے الزام لگا یا ہے کہ افسران نے کورونا وائرس کی وجہ سے ان کی تنخواہیں کاٹ لی ہیں جبکہ کچھ ملازمین کو تنخواہیں ہی نہیں دی گئیں جبکہ منظور نظر افسران کو کورونا وائرس کے دوران کام کرنے کی مد میں اسپیشل الاؤنس دئیے گئے ہیں، ڈیلی ویجز ملازمین کو یہ بتایا جاتا ہے کہ حکومت کا حکم ہے کہ کورونا ملازمین کی تنخواہوں میں کورونا وائرس کی مد میں کٹوتی کی جائے اور کچھ ملازمین کی تنخواہیں روک لی جائیں

،دوسری طرف سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈاریکٹر جنرل امجد لغاری نے جنگ کو بتایا کہ تنخواہیں کا ٹی نہیں گئی بلکہ ادارے کے پاس فنڈ ز کی کمی ہے جیسے ہیں فنڈز آتے ہیں ادائیگی کردی جائے گی،ملازمین کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے پاس فنڈز موجود ہیں مگر اعلیٰ حکام تنخوا ہیں دینے سے گریز کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ادارے کو اس طرح چلایا جارہا ہے جیسے کسی سیٹھ کا زاتی ادارہ ہو، ملازمین کا مطالبہ ہے کہ اعلیٰ افسران کو دئیے گئے اسپیشل الاؤنس کا آڈٹ کرایا جائے ملازمین نے نیب حکام سے سندھ فوڈ اتھارٹی کے فنڈزسے لئے گئے اسپیشل الاؤنس واپس کرائے جائیں
اعظم علی
jang