کرونا وائرس کے خلاف نووارٹیس پاکستان کی جانب سے چار کروڑ روپے کے امدادی رقم کے عطیہ کا اعلان

کرونا وائرس کے خلاف نووارٹیس پاکستان کی جانب سے چار کروڑ روپے کے امدادی رقم کے عطیہ کا اعلان کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں نوو ارٹیس پاکستان نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سندھ کی صوبائی برانچ کو ذاتی حفاظت کا سامان پی پی ای اور کو ویڈ 19 ٹیسٹنگ کٹس کے لیے چار کروڑ روپے کی امدادی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس سلسلے میں تین مئی بروز اتوار شام 4 بجے چیک ہینڈ اوور کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں فلم ڈرامہ اور کھیلوں کی مشہور شخصیات سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم معین خان ہمایوں سعید عدنان صدیقی اور ثروت گیلانی سمیت دیگر مہمان شرکت کریں گے