قدرتی طورپر سمارٹ ہوں ، جم نہیں جاتی ، ثروت گیلانی

اداکارہ ثروت گیلانی نے کہاکہ وہ قدرتی طورپر سمارٹ ہیں۔انہوں نے انکشاف کیاکہ وہ کسی جم میں نہیں جاتی ہیں اور نہ ہی کوئی ورزش کرتی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ وہ قدرتی طور پر سمارٹ ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وہ آنے والے وقت میں خودکو ورزش کا عادی بنانے کی خواہش مند ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ڈایٹ میں پھلوں اور دہی کا زیادہ استعمال رکھتی ہیں۔