بھارت: ایک ہی دن میں 2 ہزار 293 نئے کورونا کیسز

بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے 2 ہزار 293 نئے کیسز سامنے آگئے۔

بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق بھارت میں نئے 2 ہزار 293 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی کُل تعداد 37 ہزار 336 ہو گئی۔بھارتی وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 223 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے 26 ہزار 106مریض پورے بھارت کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 10 ہزار 7 مریض اب تک صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 15 ہزار 237 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 39 ہزار 823 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 20 لاکھ 88 ہزار 224 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 51 ہزار 312 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 87 ہزار 190 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Courtesy Jang Urdu