محکمہ صحت سندھ کے افسران کی لاپرواہی، کوروناوائرس سےمتاثرہ مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں

کراچی : محکمہ صحت سندھ کے افسران کی لاپرواہی، کوروناوائرس سےمتاثرہ مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں کورونا وائرس کی بحرانی صورتحال میں ضلع جنوبی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چھٹیوں پر روانہ ہوگئے ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او ضلع جنوبی ڈاکٹر احمد علی شیخ نے سیکریٹری محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کو تعطیلات پر روانگی کے حوالے سے موبائل فون پر آگاہ کردیا واضح رہے کہ سندھ میں کراچی کا ضلع جنوبی کورونا کیسز کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور اس ضلع میں آئے روز کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے سرکاری اعداوشمار کے مطابق ضلع جنوبی کے علاقےلیاری،گارڈن ،صدر،سول لائنز کے سمیت دیگر علاقے زیادہ متاثر ہیں ضلع جنوبی کے علاقے لیاری سمیت دیگر علاقوں میں کورونا متاثرہ مریض پریشانی کا شکار ہیں ضلع جنوبی میں گزشتہ روز بھی سندھ بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض سامنے آئے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے ڈی ایچ او کی چھٹیوں پر روانگی کی تصدیق کی اور کہا کہ ضلع جنوبی میں ڈی ایچ او کا عارضی چارج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو سونپ دیا گیا ہے۔