دس سال سے کم عمر کے 253 بچے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، کورونا اب ہمارے گھروں تک میں گھس چکا ہے : مرتضیٰ وہاب

کراچی : ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اہم اعداوشمار پیش کردئیے ہیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ سندھ میں خواتین میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ہے حالیہ دنوں میں خواتین میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا کے مجموعی کیسز کا 26% خواتین مریض ہیں اور اب معصوم بچے بھی کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں انہوں نے بتایا کہ دس سال سے کم عمر کے 253 بچے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ اعداوشمار بتانے کا مقصد ہے کہ کورونا اب ہمارے گھروں تک میں گھس چکا ہے کیونکہ ہم احتیاط برتنے میں غفلت برت رہے ہیں سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہے،

جس کی وجہ سے ہماری گھر کی خواتین اور بچے بھی متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں، ہمارے احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ہماری فیملی کے لوگ متاثر ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ یاد رکھئیے عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وباء پر قابو پانا ممکن نہیں ہے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  پچھلے دو ماہ میں سندھ کے عوام نے حکومت کا بہت ساتھ دیا جسکی وجہ سے کورونا کے کیسز میں اتنی زیادہ تیزی نہیں تھی جتنی اب دیکھنے میں آرہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ اعداوشمار شیئر کرنے کا مقصد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی فکر پیدا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی پریشانیوں کا ادراک ہے۔ لیکن یہ پریشانیاں اور مشکلات کسی کی جان سے زیادہ نہیں ہیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد معاشی مشکلات دور ہونگی لیکن اس کے لئے ہمیں کورونا کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی آئیے ہم خود بھی اور ایک دوسرے کو گھروں پر رہنے کی تلقین کریں۔