رشی کپور کے انتقال سے ایک بھائی ایک دوست کو کھودیا : سنجے دت

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت کا رشی کپور کی موت پر کہنا ہے کہ آج میں نے ایک بھائی، ایک دوست اور ایک ایسے شخص کو کھو دیا ہے جس نے مجھے ہنسی خوشی زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا تھا۔
اداکار سنجے دت نے سینئر اداکار رشی کپور کی موت پر ان کے نام تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک غمگین پیغام لکھا کہ میرے عزیز چنٹو صاحب! آپ ساری زندگی اور کریئر میں میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت رہے ہیں، آپ نے مجھے زندگی گزارنے کا طریقہ اور زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنا سکھایا۔

سنجے دت نے لکھا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ بہت ساری فلموں میں کام کیا اور وہاں آپ نے ہمیشہ میری رہنمائی کی۔ سنجے نے لکھا کہ میں نے اپنی فیملی کے ایک رکن، ایک بھائی، ایک دوست اور ایک ایسے شخص کو کھو دیا ہے جس نے مجھے ہنسی خوشی زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا۔