لتا منگیشکر نے آنجہانی رشی کپور کے بچپن کی تصویر شیئر کردی

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اداکار کے ہمراہ اپنی ماضی کی تصویر شیئر کردی۔ گلوکارہ لتا منگیشکر نے رشی کپور کی یاد میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رشی کپور کے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں گلوکارہ نے اداکار کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

لتامنگیشکر نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ عرصہ قبل رشی جی نے مجھے ان کی اور میری یہ تصویر بھیجی تھی۔ انہوں نے رشی کپور کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا لکھوں کیا کہوں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے، رشی جی کی موت پر مجھے بہت زیادہ دکھ ہو رہا ہے۔ لتا منگیشکر نے لکھا کہ رشی کپور کے جانے سے بھارتی فلم انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے