سندھ حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں کو ناکافی قرار اور سی این جی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا

 کراچی: سندھ حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں کوناکافی قرار اورسی این جی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے، اویس شاہ  وزیرٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہوفاق کو 15 روپے نہیں بلکے30 روپے تک پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے تھی،‏وفاق نے پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 12.50 فی کلوکی کمی کی، باقی سندھ میں کیوں نہیں کی گئی؟، وفاق کو سی این جی کی قیمت میں کمی کا فائدہ پنجاب کی طرح سندھ کو بھی دینا چاہیے تھا،  وفاق کےاس فیصلے سے سندھ دشمنی کا ثبوت کھل کر سامنے آچکاہے، بھکاری حکومت مشکل حالات میں بھی عوام کو فائدہ دینے کی بجائے لوٹ رہی ہے،  کیابنی گالا کے وزیراعظم عمران خان نے قسم کھائی ہے کہ سندھ کی عوام کو کوئی رلیف نہیں دینا؟