یکم مئی کا دن شکاگو کے محنت کشوں کی یاد دلاتا ہے، شکاگو کے شھیدوں نے مزدوروں کے حقوق کیلئے اپنی جانیں قربان کیں : سردار عبد الرحیم

کراچی : جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ یکم مئی کا دن شکاگو کے محنت کشوں کی یاد دلاتا ہے ،شکاگو کے شھیدوں نے مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنی جانیں قربان کی ،پاکستان میں اور خصوصی طور پر سندہ میں ہمارے غیور مزدور بھائیوں اور بہنوں کی حالت بہت خراب ہے وہ دو وقت کے کھانے کے لیئے محتاج ہوگئے ہیں جو ایک بڑا جرم ہے، سندھ حکومت کی نااہلی اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کرپشن کے باعث کراچی سمیت سندہ کے تمام کارخانوں میں بیلاگ ٹھیکیداری نظام نافذ عمل ہے جس کے باعث آج کا مزدور اپنے بچوں کو تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتا، جی ڈی اے ترجمان نے مزید کہا کے لاک ڈائون کے باعث سندھ کے لاکھوں مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں ، مزدوروں اور غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے، سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ راشن بھی انہیں نہیں مل سکا ہے جس کے باعث مزدوروں کے گھروں کے چولھے بجھ چکے ہیں اور وہ بھوک کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ جی ڈی اے ترجمان نے کہا مزدوروں کی فلاح بہبود کے لیے لیبر قانون میں ترامیم کی جائیں اور ٹھیکیداری نظام کا فلفور خاتمہ کیا جائے سیسی اور ای او بی آئی میی جمع مزدوروں کے پیسے مزدوروں پر خرچ کیئے جائیں۔