مزدوروں کا عالمی دن ہمیں محنت کشوں کی قدر کا پیغام دیتا ہے، ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ  نے مزدوروں کے عالمی دن  پر  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  مزدوروں کا عالمی دن ہمیں محنت کشوں کی قدر کا پیغام دیتا ہے،محنت کشوں اور مزدور کا مرتبہ اسلام نے بھی بلند بتایا ہے،  پیپلز پارٹی کے بنیادی منشور میں مزدور اور محنت کش کے حقوق کے تحفظ کی بات کی گئی ہے، ملک کی اشرافیہ کی ترقی مزدوروں کی محنت کی مرہون منت ہے،  پاکستان کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کا اہم کردار ہے، دنیا کی تمام اقوام کے نزدیک محنت کش قابل عزت اور لائق تحسین ہیں ، ملک میں رائج سامراجی نظام کے خلاف محنت کش سب سے بڑی دیوار ہیں ۔