سرے کائونٹی نے شاداب خان اور ڈی آرسی شارٹ کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا

سرے کائونٹی نے پاکستانی کرکٹر شاداب خان اور آسٹریلوی کرکٹر ڈی آرسی شارٹ کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا ۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کائونٹی کے ڈائریکٹر ایلیکس اسٹیورٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یکم جولائی تک تمام کرکٹ سرگرمیاں منسوخ کررکھی ہیں، وائٹالٹی بلاسٹ انگلینڈ میں 28 مئی سے شروع ہونا تھا جو اب منسوخ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں سے بات چیت اور رضامندی سے معاہدہ منسوخ کردیا گیا ہے