زارا نور عباس کی پڑھی گئی حمد’’وہی خدا ہے‘‘سوشل میڈیا پرمقبول

داکارہ زارا نور عباس کی خوبصورت آواز میں پڑھی گئی حمد’’وہی خدا ہے‘‘ کی وڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

زارانور عباس نے ریما خان کی رمضان ٹرانسمیشن ’’باران رحمت‘‘ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں ریما خان نے انہیں اپنی آواز میں کچھ سنانے کی درخواست کی جس پر انہیں دھنیں یاد نہیں رہتی ہیں لیکن وہ حمد سنائیں گی اور پھر انہوں نے حمد’’وہی خدا ہے‘‘ سنائی جسے شائقین کی جانب سے پسند کیا گیا۔