ترک ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘ اب یو ٹیوب چینل’’ٹی آر پی ارطغرل بائے پی ٹی وی‘‘پر بھی دیکھا جاسکتا ہے

ترک ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘ اب پی ٹی وی اور ترکی کے اشتراک سے بنے یو ٹیوب چینل’’ٹی آر پی ارطغرل بائے پی ٹی وی‘‘پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ترک ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘ کو اردو میں ڈب کر کے یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے جسے شائقین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور اب پاکستان ٹیلی ویژن نے اسے یو ٹیوب چینل’’ٹی آر پی ارطغرل بائے پی ٹی وی‘‘پر بھی اپ لوڈ کر دیا ہے