کھلاڑی کورونا وائرس کے حوالہ سے لاپرواہی اور بے احتیاطی کا مظاہرہ نہ کریں، محمود احمد

انٹرنیشنل فٹ بالر محمود احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑی کورونا وائرس کے حوالہ سے لاپرواہی اور بے احتیاطی کا مظاہرہ نہ کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کھلاڑیوں کے کھیلوں کے میدان ویران کر دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث ان کی فزیکل فٹنس میں کمی نہ آئے اور قوت مدافعت بھی کم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے اور سماجی فاصلوں کا بھی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لاک ڈائون کے دوران حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے کیونکہ حکومت انسانوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاکھوں کی تعداد میں اموات ہو چکی ہیں اور ابھی تک اس موذی وباء پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

فٹ بال کے کھیل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں محمود احمد نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ملک میں فٹ بال کی ترقی کیلئے گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے ضرورت ہے