پاکستان میں ایک دن میں 1000 نئے کیسز

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور گزشتہ گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک ہزار کے لگ بھگ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اموات 385 تک پہنچ گئی ہیں۔

ملک میں اب تک 16 ہزار 800 سے زائد مریض سامںے آ چکے ہیں جن میں سے چار ہزار سے زائد صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں جمعرات کو وائرس میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے اور ضلع کی انتظامیہ نے شہر کے سیکٹر آئی ٹین کے دو علاقوں کو سات روز کے لیے سیل کیا۔

کورونا وائرس کے ملک میں 11 ہزار 843 مریض اب بھی زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 142 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 300 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 6 ہزار 340 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 106ہو گئی ہیں

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 6 ہزار 53 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 112 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 627 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 146 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 49 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 14 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 339 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 343 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 66 مریض رپورٹ ہوئے ہیں
Pakistan24.tv -report