کامیابی کیلئے دوسروں کو کچل کر گزر جانے کا حامی نہیں : نعمان اعجاز

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا کہ دنیا داری یا کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے آپ کو زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا ، بہت سے لوگ ہیں جو اپنے شعبے میں بہت محنت کرتے ہیں لیکن خود کو اپنے شعبے میںہونے والی تبدیلیوں سے آشنا اور اپ ڈیٹ نہیں کرتے اور پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ میں اس کا حامی نہیں ہوں کہ آپ اپنی کامیابی کے لئے دوسروں کو کچل کر گزر جائیں لیکن اتنا ضرور کہتا ہوں کہ اگر آپ نے زندگی میں کچھ پانا ہے تو زمانہ جس رفتار سے چل رہا ہے آپ کو کم از کم اس کے مطابق چلنا چاہیے لیکن حق اور سچ کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہیے اور یہی وہ راستہ ہے جو آپ کو کامیابی کی منزل پر پہنچاتا ہے ۔

ا نہوں نے کہا کہ میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن میں اس پر نادم ہوتا ہوں اور دوبارہ انہیںنہ دہرانے کا عزم بھی کرتا ہوں