پاکستانی سائنسدانوں کو بھی کورونا کے حوالے سے تحقیق کرنی چاہیے : معمر رانا

نامور اداکارمعمر رانا نے کہا ہے ہمیں ریسرچ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہیے خاص طور پر پاکستان کے میڈیکل کے تعلیمی اداروں کو کورونا کے حوالے سے سائنٹفک بنیادوں پر تحقیق کا آغاز کرنا چاہیے ،آج دنیا کورونا سے بچائو کیلئے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہے اور ہمیں بھی اس کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرنے چاہئیں۔

ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ ہمارے ملک میں ریسرچ کے شعبے کے لئے اتنا بجٹ مختص نہیں کیا جاتا جووقت کی ضرورت ہے اس لئے ہم تحقیق کے میدان میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔ آج موقع ہے کہ ہمارے سائنسدان کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی تحقیق کا آغاز کریں اور حکومت کو بھی اس کے لئے خصوصی طور پر فنڈز مختص کرنے چاہئیں تاکہ ہم دنیا کو بتا سکیں کہ پاکستانی کسی سے کم نہیںہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ایٹم بم بنا سکتا ہے تو ہم دوسرے کسی شعبے میں کیوں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ۔