حلیم عادل شیخ کو ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے مفرور قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو عمر کوٹ کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے مفرور قرار دے دیا۔

گزشتہ سال 24 دسمبر کو حلیم عادل شیخ پر پی پی کارکن کے اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

عدالت میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر مفرور قرار دے کر اخبارات میں مشتہر کرادیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف کنری میں ہنگامہ آرائی اور ایک نوجوان کو اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم حلیم عادل شیخ و دیگر گزشتہ تین ماہ سے مفرور ہیں