ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں، ایمن خان

اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر اپنے اور ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد برابر ہونے پر پیغام جاری کر دیا۔

انہوںنے کہا کہ وہ ماہرہ خان سے محبت کرتی ہیں اور ان کا ان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ حال ہی میں ایمن خان نے ماہرہ خان سے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ کا اعزاز چھین لیا جس پر انہیں کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز ماہرہ خان کے بھی فالوورز کی تعداد ایمن خان کے فالوورز جتنی ہو گئی ہے۔