بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

فرزند زرداری کی پریس کانفرنس کسی اور کے نہیں خود پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے، مراد سعید

سیاسی جملہ بازی اور اپنی ناکامیوں کو وفاق کے سر تھوپنے کی ناکام کوشش کے علاوہ فرزند زرداری کے بس میں کچھ نہیں، مراد سعید

وفاق کے مکمل تعاون کے باوجود آج فرزند زرداری کے پاس بتانے کیلئے کچھ نہیں، مراد سعید

کوئی فرزند زرداری کو بتائے صحت صوبائی معاملہ ہے جسے سنبھالنے میں انکی صوبائی حکومت شرمناک حد تک ناکام ہے، مراد سعید

اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی سے ملنے والے پیسے اچھے لگتے ہیں تاکہ ڈاکے ڈالے جاسکیں، مراد سعید

جعلی کھاتوں میں پیسے ڈالنے اور جعلی کمپنیوں میں ہیر پھیر کے ماہر جبکہ عوام کی فلاح کا معاملہ ہو تو وفاق کی جانب منہ اٹھا لیتے ہیں، مراد سعید

پورے سندھ میں لاک ڈاؤن کے نام پر مزدوتوں کی شرمناک ناکہ بندی کے علاوہ زرداری کے بیٹے اور جماعت نے کیا ہی کیا ہے، مراد سعید

وفاق اور دیگر تین صوبوں کی حکومتیں کرونا سے عوام کو بچانے جبکہ سندھ کے وزیراعلیٰ زرداری اور ابن زرداری کی ناجائز دولت بچانے میں مصروف ہیں، مراد سعید

روز اول سے سندھ کے وزیراعلیٰ کو سپاسنامے اور خبرنامے پڑھنے پر لگایا گیا اور سند کے عوام کو وباء کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، مراد سعید

رقوم کی تقسیم سے طبی سامان کی ترسیل تک سارے کارنامے عمران خان اور وفاقی حکومت کریں اور یہ اور انکا وزیراعلیٰ کرپشن اور کرپٹ کرداروں کو بچائیں، مراد سعید

عمران خان نے 1 کروڑ 20 لاکھ غریبوں کو نہایت شفاف طریقے سے 12 ہزار فی خاندان کے حساب سے بانٹے، مراد سعید

آپ نے جو راشن بانٹنے کا دعویٰ کیا وہ روئے زمین پر کسی کو دکھائی نہ دیا، مراد سعید

تقریروں اور بے سود جملوں سے کردار و عمل کی سیاہی چھپانا ممکن نہیں، مراد سعید

فرزند زرداری کی جماعت نے نہایت سنگین حالات میں سندھ کے عوام سے بدتری دغا کیا، جواب طلبی کیلئے تیار رہیں، مراد سعید