نوجوان ڈاکٹر رابعہ طیب کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئی

نوجوان ڈاکٹر رابعہ طیب کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئی
بہاولپور میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا

بہاولپور:کورونا کا شکار ڈاکٹر رابعہ طیب جان کی بازی ہار گئیں،گجرخان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹررابعہ طیب نے آج سے ہاؤس جاب شروع کرنی تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایک اور ڈاکٹر نے کورونا کا شکار ہو کر اپنی جان دے دی ہے ۔ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں کورونا کا شکار ڈاکٹررابعہ طیب جاں بحق ہو گئیں۔
گجرخان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹررابعہ طیب نے آج سے ہاؤس جاب شروع کرنی تھی
۔ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر شہزاد نے موت کی تصدیق کردی ہے۔ ڈاکٹررابعہ طیب نے آج سے ہاؤس جاب شروع کرنی تھی،ان کا تعلق گجرخان سے تھا۔ڈاکٹر رابط خیب نے بہاولپور میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا۔انہیں معمولی نزلہ اور بخار تھا،طبعیت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں میں منتقل کیا گیا تھا لیکن گزشتہ روز و جان کی بازی ہار گئی
( شاہد اقبال )