وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر پیغام

سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق پیغام میں کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے622 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ہم نے 3384 ٹیسٹ کئے تھے ، سندھ میں مجموعی طوپر57ہزار761ٹیسٹ کئے ہیں، 57761 ٹیسٹ کیے ہیں ، سندھ میں کورونا کے 6ہزار675کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 6675 کیسز مثبت آئے ہیں، آج 73 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1295 ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج 6 مریض کورونا کے خلاف جنگ ہار کر زندگی کی بازی ہار گئے، سندھ میں کل کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 118 ہے، 118 انتقال کرنے والے کل مریضوں کا 1.76 فیصد ہے، کل زیرعلاج مریضوں کی تعداد 5262 ہے، 4044 گھروں میں زیرعلاج ہیں، 733 آئیسولیشن مراکز جبکہ اسپتالوں میں 485 مریض زیرعلاج ہیں، 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 28 اور 29 اپریل کو 3 فلائٹس دبئی، شارجہ اور کولمبو سے 483 تارکین وطن کو واپس لائیں ، ان سب کے ٹیسٹ کےنتیجہ میں 190 مثبت آئے جو تقریباً 40 فیصد بنتا ہے، 190 مثبت کیسز میں 92 کا تعلق سندھ، 56 پنجاب، 24 کے پی کے اور 18 بلوچستان ، شہر کراچی میں 446 سامنے آئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو درخواست کی ہے کہ خدارہ اپنا احتیاط کریں

Courtesy GNN Urdu