یوم مئی محنت کشوں کی قدر کرنےکا تقاضا کرتا ہے:عبدالعلیم خان کا پیغام

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے یوم مئی پر مزدوروں کے نام پیغام دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن محنت کشوں کی عظمت کی یاد دلاتا ہے،ملکی معیشت کی اصل بنیاد محنت کشوں کے ہاتھ میں ہے،ہمارے مذہب میں بھی محنت کرنے والوں کو اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے،حکومت محنت کشوں کی حقیقی ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم مئی ہم سے محنت کشوں کی قدر کرنے کا تقاضا کرتا ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ موجودہ مشکل حالات کو جلد ختم کرے۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھی مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کے ساتھ یکجہتی اور ان کے معاشی ، معاشرتی اور سماجی حقوق کے لیے آوازبلند کرنا ہوتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے اور مزدوروں کے حقوق کے لیے پورے ملک میں سیمینارز، تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن پاکستان اور دنیا بھر میں آج بھی مزدور اپنے حقوق سے محروم ہیں ۔

Courtesy GNN