بھارت: کورونا مریضوں کو کھانا پھینک کر دیا جانے لگا

ایک شخص حفاظتی لباس پہنے ایک دروازے کے اندر کھانے کا سامان اور پانی کی بوتلیں پھینک رہا ہے اور دروازے کے دوسری طرف کھڑے افراد اسے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو مبینہ طور پر آگرہ کے ہندوستان کالج کی ہے جسے مقامی انتظامیہ نے قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کر دیا ہے۔

مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ اس قرنطینہ مرکز میں اسی طرح سے کھانا تقسیم کیا جاتا ہے آگرہ میں کورونا وائرس کی صورتِ حال نہایت خراب ہے، آگرہ کے میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہر میں ووہان جیسی صورتِ حال ہوسکتی ہے کیونکہ مقامی انتظامیہ کی کارکردگی نہایت خراب ہے

Courtesy jang urdu