ریلوے سے کسی مزدور کو نہیں نکالیں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے سے کسی مزدور کو نہیں نکالیں گے۔

شیخ رشید احمد نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ مئی کے موقع پر پاکستان کے مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں، کورونا وائرس کے باعث امریکا جیسے ملک میں 3 کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ہم نے ہمت نہیں ہارنی، یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ریلوے سے کسی مزدور کو نہیں نکالا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے کا مقدر ہے، ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دے گا۔

شیخ رشید احمد نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے سب سے زیادہ امتحان مزدور طبقے کا لیا ہے۔

Courtesy Jang