ٹی ٹین لیگ : اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں بھارتی تاجر پر دو سال کی پابندی

آئی سی سی نے بھارتی تاجر اور دوہزار اٹھارہ میں ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز سندھیز کے مالک دیپک اگروال پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر دو سال کی پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ ایک بار پھر فکسنگ کی زد میں آگئی۔ آئی سی سی نے دوہزار اٹھارہ میں ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز سندھیز کے مالک دیپک اگروال پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر دو سال کی پابندی لگادی۔

وہ اکتوبر 2021تک کرکٹ مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ نئی دہلی میں رہنے والے 34سالہ دیپک کافی عرصے سے اپنی مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے آئی سی سی تفتیش کاروں کی نظروں میں تھے۔

دیپک اگروال پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے، تحقیقات میں تعاون نہ کرنے، شواہد مٹانے اور تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، اگروال نے جرم مان کر متفقہ سزا پر رضامندی ظاہر کی۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کو گزشتہ سال پابندی کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔ انہیں بھی دیپک نے پیشکش کی تھی۔ دیپک کھلاڑیوں کو کرپشن کے عوض بھاری رقوم کی پیشکشیں کرتا تھا