مشتاق احمد نے لاک ڈاؤن کو اسپنرز کے لیے بہترین وقت قرار دے دیا

لاہور: ماضی کے لیجنڈ لیگ اسپنر مشتاق احمد نے لاک ڈاؤن کو اسپنرز کی تکنیک پر کام کرنے کے لیے بہترین وقت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کا موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو آن لائن ٹپس دینے کا سلسلہ جاری ہے، سابق لیگ اسپنر مشتاق احمدد نے قومی ٹیم کے اسپنرز کو خصوصی لیکچر دیا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ شاداب خان کے پاس ویری ایشنز ہیں انہیں طویل طرز کی کرکٹ میں کامیابی کے لیے صرف تجربہ درکار ہے
انہوں نے کہا کہ اسپنر کو آرٹ کے ساتھ ساتھ ہوشیاری درکار ہوتی ہے، بطور اسپنر وکٹ کیپر سے رابطہ بہت ضروری ہے، وہ معین خان کے ساتھ مل کر حریف بلے بازوں کو اپنی اسپن کے جال میں پھنسا کر پویلین کی راہ دکھاتے تھے، کیریئر کے مشکل وقت میں تنقید سننے کی بجائے اپنی حکمت عملی بناتے تھے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں مرحوم عبدالقادر کی نقالی کی کوشش کی تو ایکشن خراب کر بیٹھا پھر صادق محمد نے ایکشن تبدیل کرایا جس سے ان کی گگلی اور لیگ اسپن مزید موثر ہوگئی۔

مشتاق احمد نے مزید کہا کہ ٹو ڈبلیوز کی موجودگی میں وکٹیں لینا چیلنج تھا، پاکستان میں گیند باآسانی گھومتا ہے مگر انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں وکٹیں لینے کے لیے اوور اسپن سے کامیابی ملتی ہے، عماد وسیم کی لیگ اسپن بہتر ہورہی ہے جبکہ یاسر شاہ گگلی پر خاص کام کررہے ہیں