صدر کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات ملاقات منسوخ ہونے کی اہم وجہ بنے۔

وزیر اعظم عمران خان پی پی قیادت کی زبان پر ناخوش تھے، عارف علوی نے کراچی میں موجودگی کے باوجود اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ اچانک ملتوی کردیا گیا تھا