یہ وقت مزدوروں کو انکے حقوق سے بڑھ کر دینے کا ہے: عمیر سولنگی

یہ وقت مزدوروں کو انکے حقوق سے بڑھ کر دینے کا ہے: عمیر سولنگی

کراچی: بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے سابق رکن و سابق سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کلچرل ونگ کراچی ڈویژن عمیر سولنگی نے عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں مزدوروں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عمیر سولنگی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، محنت کشوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ادوار میں مزدوروں کے لئے نا صرف قانون سازی کی گئی بلکہ انہیں ان کا جائز حق بھی دیا گیا۔ عمیر سولنگی نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے مزدور اور محنت کش طبقہ دو وقت کی روٹی کے لئے بھی پریشان ہے۔ عمیر سولنگی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ مزدور طبقہ ہی متاثر ہوا ہے اس لئے یہ وقت مزدوروں کو انکے حقوق سے بڑھ کر دینے کا ہے۔ عمیر سولنگی نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور عوام سے اپیل کی کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سفید پوش مزدوروں کی مدد کریں کیونکہ سینکڑوں گھرانے فاقہ کشی پر مجبور ہیں