کورونا سے جنگ میں اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں: وسیم اکرم

سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے 53 سالہ مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک خلیجی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں، لوگوں کو وزیراعظم پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ لاک ڈاون کو چھٹیاں نہ سمجھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کیے رکھیں، سماجی فاصلے کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جہاں کوششیں جاری ہیں وہی اس کے نئے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں اور اب تک ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 15521 ہوگئی ہے جبکہ 343 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اس عالمی وبا کے پھیلا کو روکنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے مختلف طرح کی پابندیاں اور لاک ڈان جیسے اقدامات کیے گئے ہیں تاہم اس وائرس کے کیسز میں روزانہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔ اگرچہ پاکستان میں پہلا کیس 26 فروری کو بیرون ملک سے آیا تھا تاہم اس کے بعد سے مقامی طور پر منتقلی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے اس 2 ماہ سے زائد عرصے میں ابتدائی ایک ماہ میں صرف ایک ہزار کیسز اور 8 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مزید یہ کہ دوسرے مہینے کے مکمل ہونے تک کیسز کی اس تعداد میں 12 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ اسی عرصے میں 271 اموات بھی ہوئیں