منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے واٹربورڈ افسران وانجینئرز کو ہدایات دی ہیں کہ ر مضان المبارک کے دوران شہریوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ فراہمی وتقسیم یقینی بنانے کیلئے ناغہ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کریں

واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے واٹربورڈ افسران وانجینئرز کو ہدایات دی ہیں کہ ر مضان المبارک کے دوران شہریوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ فراہمی وتقسیم یقینی بنانے کیلئے ناغہ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کریں ،والوز آپریشن کی کڑی نگرانی کی جائے ،فراہمی آب کے تمام شعبہ جات باہمی ربط میںرہیں ،منتخب نمائندوں،

بلدیاتی ،ضلعی وشہری اداروں سے ہمہ وقت رابطہ میں رہیں ، شہریوںکی جانب سے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کو فوری ازالہ ممکن بنایا جائے ،یہ ہدایات انہوں نے واٹربورڈ افسران ،منتخب نمائندوں اور علاقہ عمائدین کے ساتھ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب واٹربورڈ کی تنصیبات اور جاری کاموں کے اچانک معائنہ کے دوران دیں ،اس موقع پر ڈپٹی چیف انجینئر سعید شیخ ،سپرنٹنڈنگ انجینئر آصف قادری ،ایگزیکٹیوانجینئر سہیل اطیب،سید محمداحسن اور دیگر انجینئرز او ر افسران بھی تھے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ کے پاس شہر کی طلب سے کہیں کم پانی دستیاب ہے ،رمضان المبارک اور شہرمیں کورانا کی وبا کے باعث پانی کا استعمال بڑھ گیا ہے ،اس کے باوجود واٹربورڈ شہر کے کونے کونے تک پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہے ،انہوں نے کہا کہ ناغے کے نظام اور والوز سسٹم کی کڑی نگرانی سے ہی لائنوں کے ذریعے دستیاب پانی کو شہر کے آخری سرے اور بلندی پرواقع علاقوں تک پہنچانا ممکن ہوگا ،واٹربورڈ لاک ڈاو ¿ن کے نفا ذ کے اول روز سے ہی کراچی کو پانی کی معمول کے مطابق فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہے جبکہ شہر کے نکاسی آب کے نظام کو بھی فعال رکھا گیا ہے ، اس ضمن میں واٹربورڈ کے ملازمین کی بلاخوف اور بے لوث خدمات قابل تعریف ہیں ،ایم ڈی واٹربورڈ نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ پانی احتیاط ااور کفایت شعاری سے استعمال کریں ۔