عقیل کریم ڈیھڈی کا نیا روپ تبدیلی آ نہیں رہی ۔۔۔۔۔ تبدیلی آچکی ہے

عقیل کریم ڈھیڈی کا شمار پاکستان کے ہردلعزیز بزنس لیڈرز میں ہوتا ہے بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ وہ تمام شعبہ زندگی میں مقبول ہیں اور سب کے پسندیدہ بھی ہیں اور اور ہمیشہ ملک کی ترقی اور لوگوں کی بھلائی کا سوچتے ہیں ان کا حلقہ احباب بہت وسیع ہے وہ انتہائی مخلص اور میٹھی طبیعت کے مالک ہیں ہمیشہ ہنستے مسکراتے ملتے ہیں اور خوش رہتے ہیں مشکلات اور پریشانیوں کا مقابلہ بہادری اور ہمت سے کرتے ہیں حالات کی سنگینی سے گھبراتے نہیں ہیں اسی لئے ان کا شمار پاکستان کے ذہین قابل اور کامیاب بزنس مینوں میں ہوتا ہے وہ دل کے سخی ہیں سماجی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں 18 جولائی 1957 کو پیدا ہونے والے عقیل بھائی اپنی طرز کے منفرد انسان ہیں بزنس کے ساتھ ساتھ سیاست پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں نواز شریف دور حکومت میں کھل کر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے رہے عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لئے بھر پور جدوجہد اور خوب محنت کرتے نظر آئے اسد عمر کے قدردان رہے پی ٹی آئی کی حکومت بن چکی ہے تو نے مطمئن ہونا چاہیے تھا لیکن حالیہ چند بیانات اور گفتگو سے لگتا ہے کہ ابھی ان کی تسلی نہیں ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔اب اچانک انہوں نے اپنا گیٹ اپ تبدیل کر لیا ہے ہلکی داڑھی میں ان کی شخصیت مزید نکل گئی ہے بعض دوستوں نے ان کے نئے روپ پر حیرت کا اظہار بھی کیا ہے جبکہ اکثر دوستوں نے اسے خوشگوار تبدیلی قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شاید عقیل بھائی داڑھی رکھ کر یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ

تبدیلی آ نہیں رہی
بلکہ تبدیلی آ چکی ہے

آج ہم آپ کے سامنے ان کی نئی تصویر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کچھ پرانی تصاویر بھی پیش کر رہے ہیں تاکہ آپ ان کے مختلف ادوار کا اندازہ خود لگا لیں

اپنا تبصرہ بھیجیں