پاکستان کی بزنس کمیونٹی مہتاب الدین چاؤلہ کی وفات پر انتہاہی دکھی اور رنجیدہ ہے : میاں انجم نثار صدر ایف پی سی سی آئی

میاں انجم نثار صدر اور تمام نائب صدور، وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت،ممبران ایگزیکیٹو کمیٹی اور جنرل باڈی سابقہ صدورو نائب صدور،ذکریہ عثمان،میاں زاہد، حاجی غلام علی، شوکت احمد، ثاقب فیاض مگوں، ناصر حیات مگوں، شاہ زیب،شیخ اسلم و دیگر بزنس مینوں نے مہتاب الدین چاؤلہ کی وفات پر انتہاہی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی ایک انتہاہی مخلص ساتھی سے آج محروم ہوگئی۔مہتاب الدین چاؤلہ ایک اچھے تجربہ کار اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔ انھوں نے انتہاہی شب و روز کی محنت سے بزنس میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا۔ انھوں نے 1986 ؁ میں ایک مایاناز فیکٹری الکرم ٹوول کی بنیاد رکھی جس نے ملک میں اور بیرون ملک سے سرمایہ پاکستا ن لانے میں مفید کردار ادا کیا۔

مہتاب الدین چاؤلہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے تھے ان کا وہ سمجھتے تھے کہ پاکستانی مصنوعات انتہاہی کوالٹی ہیں جن کو بیرونی منڈیوں تک رسائی حاصل ہونا چاہیے۔ مہتاب الدین چاؤلہ ناصرف بزنس کے شعبہ سے وابستہ تھے بلکہ انھوں نے فلاحی و سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مہتاب الدین چاؤلہ ایکPhilanthropist اور سوشل سیکٹر میں اہم مقام اور اپنا نام رکھتے تھے۔ وہ ایک ہمدرد انسان اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار رہتے تھے۔ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لئے مہتا ب الدین چاؤلہ کی وفات ایک گہرا دکھ و صدمہ ہے اور ہم سب انتہاہی غم اور رنجیدہ ہیں ان کے لئے دعا گو ہیں اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام فیملی ممبر کو اس دکھ اور صدمہ کو برداشت کرنے میں مدد کرے۔ آمین۔