کاروباری افراد عوام کی خوشحالی اور پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لیے متحد ہوکر وزیراعظم عمران خان کے تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف پیکج اور کورونا وائرس کے باعث تعمیراتی مٹیریل ودیگر خام مال کی کم قیمتوں سے استفادہ حاصل کریں

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے پاکستان کے بلڈرز اور ڈیولپرز اور تعمیراتی صنعت کی ذیلی صنعتوں کے کاروباری افراد سے اپیل کی ہے کہ

عوام کی خوشحالی اور پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لیے متحد ہوکر وزیراعظم عمران خان کے تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف پیکج اور کورونا وائرس کے باعث تعمیراتی مٹیریل ودیگر خام مال کی کم قیمتوں سے استفادہ حاصل کریں۔ محسن شیخانی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کی معیشت کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے۔ چیئرمین آباد نے کہا کہ بحثیت محب وطن پاکستانی ہمیں پاکستان کی معیشت کو کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبہ ہی وہ واحد شعبہ ہے جس سے ملکی معیشت کو اوپر اٹھایا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال میں پٹرول،ڈیزل،کول وغیرہ کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔محسن شیخانی نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت کی ترقی کے لیے حکومت پاکستان کی مدد ہوگی بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے بھی یہ ایک سنہری موقع ہے جس سے انھیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔چیئرمین آباد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف پیکج اور کثیرالجہد مصنوعات کی کم قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ صنعتکاروں نے ناجائز منافع خوری کے لیے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا ہے جو نہ صرف ملک سے غداری کے مترادف ہے بلکہ ہمارے مذہب میں بھی گنا ہ کبیرہ ہے۔ میری تمام بلڈرز،ڈیولپرز اور صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ملکی معیشت کو سہارا دینے اور عوام کی خوشحالی کے لیے آگے بڑھیں اور تعمیراتی شعبے میں بھرپور سرمایہ کاری کریں