یورپی ملک کا پوری آبادی کا کرونا ٹیسٹ کرانیکا فیصلہ

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لکسمبرگ کی حکومت نے بتایا ہے کہ ملک میں ہر روز 20 ہزار افراد کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

لکسمبرگ یورپ کا ایک چھوٹا لیکن قدرے امیر ملک ہے، جس کے پڑوس میں فرانس، جرمنی اور بیلجیئم موجود ہیں، اس کی آبادی صرف 6 لاکھ افراد پر مشتمل ہےحکومت کی جانب سے ہر فرد کا کرونا ٹیسٹ کرنے کے اعلان کو ایک بڑا اور اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ لکسمبرگ کے وزیر تحقیق اور تعلیم کلاڈ مائشچ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رپورٹرز کو اپنی حکومت کی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ماہ کے دوران ملک کی پوری آبادی کا کرونا ٹیسٹ کریں گے۔

دوسری جانب حکومت نے آئندہ ماہ اسکول کھولنے کی تیاریوں کے سلسلے میں طلبہ اور اساتذہ کو ٹیسٹنگ اسٹیشنز پر مدعو کیا ہے۔

ہنگامی ٹیسٹ پروگرام کے سربراہ پروفیسر ایلف نہرباس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنا ٹیسٹ کروائیں! یہ آئندہ آنیوالے ہفتوں اور مہینوں میں ہمارے آزادانہ طور پر رہنے کیلئے آپ کی جانب سے بہت اہم شراکت ہوگی۔

لکسمبرک میں ملک گیر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے پر 6 ارب 92 کروڑ 30 لاکھ روپے (تقریباً 40 ملین یورو یا 43 ملین ڈالر) اخراجات

Courtesy Samaa Urdu