سندھ حکومت کا ٹرانسپورٹرز کو اجازت دینے سے انکار

ٹرانسپورٹ یونینز کے ساتھ اجلاس ہوا ہے جس میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کےلئے ایس او پیز پر مشاورت ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن ہے ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی رہے گی۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ ہم سے زبردستی گڈز ٹرانسپورٹ کھلوائی گئی جو کہ ایس او پی کے بغیر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے ٹرانپسورٹرز کو ریلیف دیا گیا ہے جبکہ جو سیکٹرز رہ گئے انہیں بھی ریلیف دیں گے۔

ٹرانسپورٹرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب سندھ حکومت لاک ڈاؤن ختم کرے گی تب وہ ایس او پیز کے تحت کام شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے احتیاطی تدابیر کےساتھ ٹرانسپورٹ چلانے کا مطالبہ کیا تھا

Courtesy Samaa