100 انڈیکس،34 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ،کاروبار کے اختتام میں 100 انڈیکس میں 952 پوائنٹ کا اضافہ ہوا،جس کے بعد انڈیکس میں 34 ہزار کی تفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 34 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 34 ہزار 178 جبکہ کم سے کم 33 ہزار 158 پوائنٹس کی سطح پر رہا۔کاروباری دن میں 23 کروڑ 56 لاکھ 82 ہزار 452 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت تقریبا11 ارب 14 کروڑ 49 لاکھ 17 ہزار 899 روپے ہے

Courtesy Gnn Urdu