بھارتی فورسز نے رواں سال 919 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی:عائشہ فاروقی

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 خواتین شہید،بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ،بھارتی فورسز رواں سال 919 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکی ہے ،بھارت ایل او سی پر 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے،بھارتی فوج جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے،بھارت ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ہندوتوا ایجنڈے پر کام کر رہا ہے ۔
قبل ازیں پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا ،اور پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرای

Courtesy Gnn Urdu