زندگی کو باقاعدہ منصوبہ بندی سے گزارنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں، ریشم

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زندگی کو باقاعدہ منصوبہ بندی سے گزارنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کی لئے بہت ضروری ہے اس سے اچھے روزگار کے ساتھ انسان میں شعور بیدار ہوتا ہے جو زندگی گزارنے کے لئے بہت ضروری ہے۔شعور سے معاشرے میں امن اور سٴْدھار آتا ہے جبکہ شعور سے عاری شخص کسی بھی چیز کی پرواہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدا کی ذات پر توکل رکھنا چاہیے اور اس سے اچھے کی امید ہی رکھنی چاہیے ، رب تعالیٰ بڑا رحیم و کریم ہے اور وہ اپنے بندوں پربرداشت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔