برطانیہ میں کورونا مریضوں کا پتہ لگانے والے ایپ کی تیاری

امریکا اور برطانیہ میں جہاں کورونا وائرس نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا رکھی ہے وہاں اب مختلف فرمز نجی کمپنیوں کے لیے ایسا ایپ تیار کررہے ہیں جس سے ملازمین میں اگر کسی کو کورونا وائرس کی وبا لگ چکی ہوگی تو اسکا پتہ چلایا جاسکے گا۔

اس ایپ کے استعمال سے سینٹی میٹر کی دوری پر موجود وبا کے شکار ورکر کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے گی، اور مرض میں مبتلا شخص کی نشاندہی کے بعد اسے آئسولیٹ ہونے کے لیے کہا جاسکے گااس سلسلے میں تین کمپنیاں نجی اداروں کے لیے نگرانی کرنے والے ایپس کی تیاری میں مصروف ہیں۔ اس کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ وائرس سے متاثرہ ورکر کی چھوئی ہوئی ہر چیز کو ڈس انفیکٹ کرسکتاہے، جیسا کہ فوٹو کاپیئر، واٹر کولر یا لفٹ کے بٹن سمیت کسی شے کو متاثرہ شخص نے ہاتھ لگایا ہو تو یہ اس کے سرفیس (سطح) کو وائرس سے پاک کرنے کے لیے بالکل صاف کردے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کی قومی ہیلتھ سروسز بھی منصوبہ بندی کررہی ہے کہ وہ اپنا فون ٹریکر ایپ تبدیل کردے، این ایچ ایس کا یہ ایپ ان ورکرز کے بارے میں آگاہ کرتا ہے جوکہ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہوں یا انکا ٹیسٹ مثبت آیا ہو

Courtesy Jang Urdu