ہسپانوی شہریوں نے لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے کا انوکھا طریقہ نکال لیا

میڈرڈ : ہسپانوی شہریوں نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے نکلنے کا انوکھا طریقہ نکال لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے امریکا کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اسپین کو کیا ہے جہاں کرونا متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہے جبکہ ہلاکتیں بھی 24 ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہیں۔

وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ہسپانوی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کرکے شہریوں کو سختی سے گھروں میں رہنے کی تاکید کی تھی اور بلاضرورت باہر نکلنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جارہا تھا تاہم حکومت کی جانب سے پالتو جانوروں کو دن میں ایک مرتبہ باہر ٹہلانے کی اجازت ہے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک اور پوسٹ میں شخص کو اپنے مرغے کے ہمراہ باہر گھومتے نظر آرہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کھلونا کتے کو گھما رہا تھا۔

واضح رہے کہ ہسپانوی حکومت نے گزشتہ اتوار سے لاک ڈاؤن احکامات میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ضروری کاروبار کھولنے کی اجازت دی تھی جبکہ دیگر پابندیاں برقرار ہیں اور اسکول بھی بند ہیں