امرلی سٹیل کو 688 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ

رواں مالی سال کے دوران امرلی سٹیل کو 688 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جولائی تا مارچ 2019-20ء کیلئے امرلی سٹیل کو 688 ملین روپے کے خالص خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران کمپنی کو 223.5 ملین روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔