پاکستان سٹیٹ آئل کے منافع میں تین ماہ کے دوران دو گنا سے زیادہ اضافہ

اکستان سٹیٹ آئل کمپنی لیمیٹد کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔


کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق 31 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران پی ایس اوکو3.426 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا،جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پی ایس اوکو1.677 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 7.30 روپے رہی، گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پی ایس او کی فی حصص آمدنی 3.57 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

تاہم مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں پی ایس اوکے بعد ازٹیکس منافع میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پی ایس اوکو3.008 ارب روپے کابعد ازٹیکس منافع حاصل ہواجبکہ فی حصص آمدنی 6.41 روپے ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پی ایس او5.926 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا جبکہ فی حصص آمدنی 12.62 روپے رہی تھی